بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آئندہ دو دنوں کے دوران ملک کے مشرقی اور جنوبی جزیرہ نما خطوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
IMD نے کَل تک اوڈیشہ، کیرالہ، ماہے، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تملناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں بھی آج اور کَل اسی طرح بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مشرقی وسطی خلیجِ بنگال اور شمالی انڈومان سمندر سے متصل حصے میں آج سمندری طوفان کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اس کے مغرب، شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور آج ہوا کے کم دباؤ کے حلقے کے طور پر شدت اختیار کرنے اور کَل تک سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئےIMD کے سائنسداں ڈاکٹر آر۔کے۔جینامنی نے کہا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے حلقے کے مغرب شمال مغرب کی طرف بڑھنے کے سبب سمندری طوفان پیدا ہوا ہے۔