بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے گجرات میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے سات روز کے دوران کونکن، گوا، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور مشرقی راجستھان کے علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اس ہفتے کے دوران ملک کے مشرقی، وسطی اور شمالی مشرقی علاقوں، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ، انڈمان و نکوبار جزائر، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے اور سکّم میں بڑے پیمانے پر ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ x
Site Admin | September 4, 2024 10:15 PM