July 19, 2024 9:18 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے گجرات، گوا، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج کیلئے موسلا دھار بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے گجرات، گوا، مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں آج کیلئے موسلا دھار بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ آج گجرات، ساحلی اور جنوبی داخلی کرناٹک اور ساحلی آندھرا پردیش اور کل تک گوا، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش ہوگی۔ اسی دوران اگلے چار دنوں میں مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ اور شمالی داخلی کرناٹک میں شدید بارش کی صورتحال رہے گی۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے چار دنوں کیلئے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی راجستھان میں بھی اِسی طرح کی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ ایجنسی نے انڈمان و نکوبار جزائر، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، شمال مشرقی بھارت، جموں و کشمیر، لداخ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں بھی اگلے چار دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
گجرات میں سوراشٹر کے مختلف حصوں میں آج لگاتار بارش ہوئی۔ گجرات کے دیو بھومی دوارکا، جونا گڑھ، پوربندر اور Gir اضلاع میں آج موسلادھار بارش ہوئی، جس کے باعث معمول کی زندگی متاثر رہی۔
آج ساحلی ضلع سوراشٹر میں شدید بارش ہوئی۔ ریاستی ایمریجنسی آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دوارکا سٹی میں آج شام 6 بجے تک سب سے زیادہ 12 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں صرف دو گھنٹے میں 8 انچ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے سبب پوربندر، Keshod، Vanthali کلیان پور، Khambhaliya سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ پوربندر شہر میں پچھلے 36 گھنٹے میں 20 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے پانی میں پھنسے ہوئے تقریباً 11 لوگوں کو باہر نکالا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے تقریباً 200 لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے سوراشٹر خطے میں ریلوے اور سڑک ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
اسی دوران محکمہ موسمیات نے سوراشٹر کے 9 اضلاع میں اگلے دو دنوں کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں