بھارتی محکمہ موسمیات نے کل ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں شدید سردی کی پیشگوئی کی۔ محکمہ کے مطابق ہریانہ، اڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، راجستھان اور منی پور میں کل دیر رات اور صبح شدید کہرا چھایا رہے گا۔ اس کے علاوہ آئندہ دو سے تین دن میں میگھالیہ، ناگالینڈ، میزورم اور آسام میں بھی اسی طرح کے موسم کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل رائل سیما اور ساحلی آندھراپردیش میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ IMD نے مزید بتایا کہ آئندہ دو دن میں دلی۔NCR میں شام اور رات کے وقت دھند اور کہرا چھایا رہے گا۔X
Site Admin | December 22, 2024 10:01 PM