بھارتی محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور دلی میں آج گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں اگلے دو دنوں تک بارش یا برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہئ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور ملک کے شمال مشرقی خطوں میں آج رات اور علی الصبح گھنا کہرہ چھایا رہے گا۔ وہیں وسطی بھارت اور مہاراشٹر میں اگلے تین روز کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو صلاح دی ہے کہ وہ خلیجِ منّار اور اس سے متصلہ Comorin علاقے میں آج سمندر میں نہ جائیں۔x