بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ دنوں کے دوران گجرات، راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور پنجاب میں لوہ جیسی صورتحال کی پیشگوئی کی ہے۔ شمال مغربی بھارت، مہاراشٹر اور جنوبی جزیرہ نما خطوں میں اگلے چاردنوں میں دو سے چار ڈگری سیلسیس درجہ حرارت بتدریج اضافے اور بعد کے تین دنوں میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، اگلے تین سے چار دنوں میں ملک کے شمال مغرب، وسطی، جنوبی جزیرہ نما اور مہاراشٹر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری طرف اس ماہ کی دس تاریخ تک ملک کے مشرقی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل، کیرالہ اور ماہے علاقوں میں بھاری بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ موسمیات ایجنسی نے اگلے پانچ دنوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش، Yanam اور کرناٹک کے ساتھ ساتھ مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے چھ سے سات دنوں تک انڈمان اور نکوبار جزیرے میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔