ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2024 9:43 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق ہریانہ، راجستھان اور شمال مشرقی بھارت میں بھی اگلے چار سے پانچ روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے مشرقی حصوں اور شمال مشرق کے زیادہ تر حصوں میں پورے ہفتے ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، مدھیہ مہاراشٹر، جموں و کشمیر، ہریانہ اور دلّی میں بھی پورے ہفتے ہلکی سے اوسط بارش رہنے کا امکان ہے۔

IMD نے کیرالہ میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کا اشارہ دیتے ہوئے آج Pathanamthitta اور Idukki میں اورینچ الرٹ جاری کیا ہے۔

ریاست میں آٹھ اضلاع کے لیے یَلو الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں