July 10, 2024 9:58 AM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمال مشرق اور متصل مشرقی بھارت میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بہت زوردار بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے شمال مشرق اور متصل مشرقی بھارت میں اگلے دو سے تین روز کے دوران بہت زوردار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

IMD نے کہا ہے کہ اس طرح کے حالات ذیلی ہمالیالی مغربی بنگال، اروناچل پردیش اور سکم میں کل تک جبکہ آسام، میگھالیہ، اڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اس مہینے کی 13 تاریخ تک برقرار رہیں گے۔ گوا، مدھیہ مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات اور کیرالہ میں بھی اگلے چار روز کے دوران کچھ اسی طرح کے حالات رہیں گے۔شمالی اور وسطی بھارت میں  مدھیہ پردیش، مشرقی اترپردیش، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مغربی اترپردیش، جموں، ہریانہ اور پنجاب میں اگلے دو سے تین روز کے دوران زوردار بارش ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں