August 4, 2024 10:04 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں موسلا دھار بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات نے ہوا کے کم دباؤ کے سبب مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر میں آج کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اُدھر جموں وکشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں بھی دور-دور تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے متعدل بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اترپردیش میں دور دور تک اور پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں اِس ہفتے کے دوران کہیں کہیں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ 6 اور 7 اگست کو اتراکھنڈ میں بھی کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔
مشرقی اور شمال مشرقی بھارت میں اِس ہفتے کے دوران، گرج چمک کے ساتھ دور دور تک ہلکی سے متعدل بارش ہوسکتی ہے۔
اروناچل پردیش میں اِس مہینے کی 7 سے 9 تاریخ تک آسام اور میگھالیہ میں آج اور اِس مہینے کی 6 سے 9 تاریخ تک کہیں کہیں بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ، مغربی بنگال اور سکم میں بھی کَل انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں