September 12, 2024 10:01 AM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز کے دوران ملک کے مشرقی، مغربی، شمال مشرقی اور وسطی علاقوں میں انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور اترپردیش میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے کہاہے کہ بہار، اڑیشہ، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں کَل شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی نے کہاہے کہ اِس ہفتے کے دوران ملک کے وسطی علاقوں، کونکن، گوا اور گجرات میں ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ اسی دوران راجدھانی دلّی اور آس پاس کے علاقوں میں کَل رات سے ہلکی سے اوسط بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح قومی راجدھانی میں بارش کے سبب گاڑیوں کی آمدو رفت متاثر رہی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں