June 22, 2024 2:46 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز کے دوران کیرالہ کرناٹک اور گوا کے علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے

بھارتی محکمہئ موسمیات نے اگلے چار دن کے دوران کیرالہ، کرناٹک اور گوا میں شدید سے شدید تر بارش کی  پیشگوئی کی ہے۔

IMD کے مطابق اگلے چار دن کے دوران گجرات، مہاراشٹر، لکشدیپ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں آندھی طوفان اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہوگی۔ بھارت کے شمال مشرق میں، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آج، شدید سے شدید تر بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اگلے پانچ دن کے دوران مغربی بنگال، سکم، آسام، میگھالیہ اور ارونا چل پردیش میں بھی شدید سے شدید تر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے چار دن کے دوران گنگائی مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور انڈومان و نکوبار جزائر میں بھی آندھی طوفان، گرج چمک اور غبار آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں