September 7, 2024 9:53 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے چار دن کے دوران اڈیشہ، ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ چار روز کے دوران اڈیشہ، ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ میں زیادہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ کَل ساحلی آندھراپردیش اور Yanam میں بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مشرقی راجستھان میں آج اور تلنگانہ، اڈیشہ اور مدھیہ مہاراشٹر میں آئندہ تین دن میں بہت شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اِس دوران، مغربی اترپردیش، ہریانہ، مغربی راجستھان، اتراکھنڈ، گجرات، چھتیس گڑھ، کونکن اور گوا میں آج شدید بارش کے حالات رہیں گے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے میں آسام، میگھالیہ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آئندہ سات روز کے دوران اِسی طرح کا موسم رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں