ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 31, 2025 9:27 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال کے گنگا کے طاس کے علاقوں میں آج اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنے کہرے کی صورتحال برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی، مشرقی، وسطی اور مغربی بھارت میں اگلے تین دن کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کے بتدریج اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ مغرب کی جانب سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کا اثر، کَل شمال مغربی بھارت پر پڑے گا، جس کے نتیجے میں جموں، کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں اگلے دو سے تین روز کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں