ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 21, 2024 3:45 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے، اگلے پانچ روز کے دوران جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں سخت سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، اگلے پانچ روز کے دوران جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں سخت سردی کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ پنجاب اور راجستھان میں بھی، پیر تک اسی طرح کے حالات رہیں گے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے، ہماچل پردیش، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں کل تک دور دور تک دیر رات اور صبح سویرے گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کے دفتر نے کہا ہے کہ دلّی NCR میں اگلے دو روز کے دوران شام اور رات کے وقت میں دھواں اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ آئندہ 4 روز کے دوران وسطی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس کا اضافے کا امکان ہے۔ اِس دوران دلّی NCR میں آج صبح کہرے کی ہلکی پرت چھائی رہی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں