ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 12, 2024 9:38 AM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات نے، آج راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، سوراشٹر، کَچھ اور پنجاب کے کئی حصوں میں شدید سردی کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے، آج راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش، مدھیہ پردیش، سوراشٹر، کَچھ اور پنجاب کے کئی حصوں میں شدید سردی کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِن خطّوں میں سردی کی لہر اگلے تین سے چار روز کے دوران جاری رہے گی۔ موسمیات کے دفتر نے بتایا ہے کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں آج سردی کے حالات رہنے، جبکہ اتراکھنڈ میں شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم، بہار، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں، گھنا کوہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

IMD نے، تمل ناڈو، پڈّوچیری، کرائیکل، کیرالہ، ماہے، جنوبی داخلی کرناٹک، رائل سیما، ساحلی آندھراپردیش اور یانم میں آج موسلا دھار بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

لکشدیپ، اندومان نکّوبار جزائر میں کل شدید بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق اگلے چار سے پانچ روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں، کم سے کم سے درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں