August 24, 2024 9:38 PM

printer

بھارتی محکمہ موسمیات ملک کے وسطی اور مشرقی حصوں میں کل تک شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مغربی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش اور گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال میں کَل تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران، میزورم، تریپورہ، گجرات اور مدھیہ مہاراشٹر میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اِس ہفتے کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، جموں وکشمیر، لداخ، گلگت، پنجاب، اترپردیش، ہریانہ اور دلّی میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے نے گجرات میں اگلے سات دن کے دوران دور دور تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے اگلے چوبیس گھنٹے میں امریلی، بھاونگر، سورت اور بھڑوچ جیسے ساحلی ضلعوں میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کے امکان کے مد نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
ریاست کے کئی حصوں میں آج تیز بارش ہونے سے نچلے علاقوں میں پانی بھر گیا۔ لگاتار بارش ہونے کے سبب کئی ضلعوں میں سڑک ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ سورت ضلعے میں Umarpada کے مقام پر سب سے زیادہ 9 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اِس کے علاوہ ولساڑ، نربدا، بناس کانٹھا، مہسانا اور گاندھی نگر ضلعے میں تیز بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں