October 13, 2024 9:56 AM

printer

 بھارتی محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے پانچ دِن کے دوران جنوبی اندرونی کرناٹک، کیرالہ، اور تمل ناڈو میں موسلا دھار بارش جاری رہے گی۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کہا ہے کہ اگلے 5 روز کے دوران جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، کیرالہ، ماہے اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے آج گجرات کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے دو روز کے دوران انڈمان و نکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام،میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور اور تریپورہ کے علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ گجرات کے بقیہ علاقوں، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال، سکم اور مہاراشٹر کے کچھ اور علاقوں نیز چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سے جنوب مغربی مانسون کے واپس لوٹنے کیلئے حالات سازگار ہیں۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں