ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 25, 2024 10:22 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD  نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت،،بلتستان اور  مظفر آباد کے کئی حصوں میں آج سخت سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD  نے ہماچل پردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت،،بلتستان اور  مظفر آباد کے کئی حصوں میں آج سخت سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

دلی، راجستھان، اترپردیش، بہار، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں بھی آج رات اور صبح کے وقت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

موسمیات کے دفتر نے آج ساحلی آندھرا پردیش، یانم، رایل سیما اور پڈوچیری میں بجلی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اگلے پانچ روز کے دوران وسطی، اور مشرقی بھارت میں کم سے کم درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی۔ اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمال مغربی خطے میں کم سے کم درجہئ حرارت میں دو ڈگری سیلسیس تک کی کمی آ سکتی ہے۔

موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو روز کے دوران مغربی بھارت میں کم سے کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا بتدریج اضافہ ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں