بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD نے اگلے دو دن کے دوران دلی اور آس پاس کے علاقوں میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دلی اور آس پاس کے علاقوں کے موسم میں اچانک یہ تبدیلی ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہونے والی برفباری اور بارش کے سبب ہوئی ہے۔
موسمیات کے محکمے نے آج اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطے اور سکم میں بھی اگلے دو روز کے دوران اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔x