ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 16, 2025 9:25 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون میں اس سال جون سے ستمبر تک موسم کی بارش معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی مانسون میں اس سال جون سے ستمبر تک موسم کی بارش معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Mrutyunjay مہاپاترا نے یہ بات کل نئی دلّی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ارضیاتی سائنسز کی وزارت میں سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے کہا کہ اس سال مئی اور جون کے مہینوں میں، پچھلے سال کے مقابلے گرمی کی لہر کی شدّت دوگُنی رہنے کا امکان ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے دو روز کے دوران راجستھان اور گجرات میں لُو چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تمل ناڈو، پڈّوچیری، کرائکل، کیرالہ، ماہے اور ساحلی کرناٹک میں آج گرمی اور نمی کا موسم رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آسام اور میگھالیہ میں کل تک شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے شمال مشرق اور مشرقی بھارت میں اگلے تین سے چار روز کے دوران گرج چمک بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں