ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 20, 2025 9:46 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مغربی ہمالیائی خطّے اور کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور اگلے 48 گھنٹے کے دوران شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مغربی ہمالیائی خطّے اور کئی مقامات پر دور دور تک بارش ہونے اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے اور اگلے 48 گھنٹے کے دوران شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔  IMD نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردیش میں آج بجلی چمکنے کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے اور 21 فروری سے 23 فروری کے دوران ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید کہا ہے کہ آج اتراکھنڈ میں کہیں کہیں ژالہ باری کے ساتھ گرج چمک اور بجلی چمکنے کا بھی امکان ہے۔

اس دوران قومی راجدھانی اور اس سے متصل علاقوں میں آج صبح ہلکی بارش ہوئی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں