بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے شمال مغربی بھارت میں گرمی کی شدت کَل سے کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق سوراشٹر، کَچھ، وِدربھ، راجستھان، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دلّی میں آج اور مدھیہ پردیش اور گجرات میں کَل تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
اس دوران آسام اور میگھالیہ میں آج شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اس مہینے کی 12 تاریخ تک مشرق اور شمال مشرقی بھارت میں 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ جنوبی بھارت میں، آج تمل ناڈو، پڈو چیری، آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ اور کرناٹک کے کچھ حصوں میں یہ صورتحال برقرار رہے گی۔×