بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اگلے دو روز کے دوران بہار، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں گرج چمک بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مشرقی بھارت اور وِدربھ خطّے میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
اس دوران دلّی سمیت شمال مغربی بھارت میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران 35 سے 25 کلو فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جنوبی بھارت میں، کیرالہ اور ماہے میں آج گرمی اور اُمس کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔×