ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 27, 2025 9:47 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج جموں و کشمیر میں موسلا دھار بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب کے کچھ حصوں میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈّوچیری اور کرائکل میں آج ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔  موسمیات کے محکمے نے کل اور ہفتے کے روز اروناچل پردیش میں بھی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMDکی سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے بتایا ہے کہ اگلے تین روز کے دوران تمل ناڈو، پڈّوچیری، ساحلی آندھراپردیش اور یانم کے دوردراز کے علاقوں میں گرمی اور اُمس کا موسم رہے گا۔

IMD کے مطابق شمال مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے اور اس کے بعد 3 سے 5 ڈگری سیلسیس تک کمی ہونے کا بھی امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اُڈیشہ میں ہفتے اور اتوار کو شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں