ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 24, 2025 10:05 AM | IMD Weahter

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج ساحلی آندھراپردیش، یانم، تلنگانہ اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں گرج چمک، بجلی اور 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے تیز جھکّڑوں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج ساحلی آندھراپردیش، یانم، تلنگانہ اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں میں گرج چمک، بجلی اور 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے تیز جھکّڑوں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں اگلے تین سے چار روز کے دوران گرج چمک اور بجلی کے ساتھ اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران ساحلی گجرات کے دوردراز کے علاقوں میں کل گرمی اور اُمس کا موسم رہے گا۔

موسمیات سے متعلق ایجنسی نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران شمال مغرب بھارت میں زیادہ سے زیادہ     درجہئ حرارت میں بتدریج 3 سے 5 ڈگری سیلسیس کے اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے دو روز دوران وسطی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں بتدریج 2 سے 4 ڈگری، جبکہ گجرات میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کے اضافے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔×