بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج بہار، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج راجستھان کے دوردراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران مغربی ہمالیائی خطّے میں بڑے پیمانے پر ہلکی سے اوسط بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید کہا کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کی شمال مغربی میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
IMD نے کہا کہ اگلے دو تین دن کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت میں کوئی واضح تبدیلی آنے کا امکان نہیں ہے۔×