بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے شمال مشرقی خطے میں شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی کے مطابق مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب ملک کے وسطی حصوں میں اوسط سے بھاری بارش ہوئی ہے۔
محکمہئ موسمیات کے سائنسداں آر کے جینامنی نے آکاشوانی نیوز کو بتایا کہ اترپردیش میں گردابی طوفان کے سبب محکمہئ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں کَل تک کیلئے شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ x