بھارتی محکمہئ موسمیات نے راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، پنجاب، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تمل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ اور ماہے میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے۔ ریاستِ گجرات اور اندرونی کرناٹک کے علاقوں میں گرمی اور حبس کے حالات برقرار رہیں گے۔ اِن علاقوں میں اگلے 2 سے 3 دن کے دوران اسی طرح کے موسمی حالات برقرار رہ سکتے ہیں۔
محکمہئ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کا بتدریج اضافہ ہو سکتا ہے۔ شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت کے 32 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجہئ حرارت کے 16 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ ×