ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 17, 2025 9:37 AM | IMD weather

printer

بھارتی محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش کے دوردراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش کے دوردراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور اور میزورم میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بھارت میں اگلے تین سے چار روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اِس دوران زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت  32 ڈگری سیلسیس اور کم از کم درجہئ حرارت 17 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے ساحلی گجرات، ساحلی آندھراپردیش اور یانم، شمالی اندرونی کرناٹک اور گنگائی مغربی بنگال کے دوردراز کے علاقوں میں گرمی اور حبس کے حالات سے متعلق بھی پیشگوئی کی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں