بھارتی محکمہئ موسمیات نے، ہماچل پردیش، مغربی راجستھان، جموں و کشمیر، لداخ، گِلگت، بلتستان، مظفر آباد، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں آج بہت شدید سردی کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اگلے دو روز کے دوران اِن خطّوں میں سرد لہر کے حالات جاری رہیں گے۔ مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں آج رات اور صبح کے وقت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے ساحلی آندھرا پردیش اور یانَم میں گرج چمک اور بجلی کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ شمال مغربی اور مشرقی بھارت میں اگلے تین روز کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی ہونے کا امکان نہیں ہے۔
موسمیات کے محکمے نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر اور وسطی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا بھی امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر کے مطابق ہماچل پردیش میں آئندہ تین روز کے دوران منجمد کر دینے والی سری کے حالات رہیں گے۔×