ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:30 PM

printer

بھارتی فوج کا دستہ، بھارت-امریکہ مشترکہ خصوصی فورسز کی مشق Vajra Prahar کے 15 ویں ایڈیشن کیلئے آج روانہ ہوگیا۔

بھارتی فوج کا دستہ، بھارت-امریکہ مشترکہ خصوصی فورسز کی مشق Vajra Prahar کے 15 ویں ایڈیشن کیلئے آج روانہ ہوگیا۔ امریکہ کے Idaho میں Orchard Combat ٹریننگ سینٹر میں یہ مشق کل سے 22 نومبر تک جاری رہے گی۔ اسی مشق کا پچھلا ایڈیشن پچھلے برس دسمبر میں میگھالیہ کے امروئی میں ہوا تھا۔ بھارت اور امریکی فوج کے درمیان سال میں یہ دوسری مشق ہوگی۔ اِس سے پہلے ستمبر کے مہینے میں راجستھان میں یودھ ابھیاس 2024 کے نام سے مشق کی گئی تھی۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے دستے مشترکہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں اور ہر ایک حصے میں پنتالیس پنتالیس اہلکار شامل ہیں۔ بھارتی فوج کے دستے کی نمائندگی خصوصی فورس کی یونٹیں کر رہی ہیں اور امریکی فوج کے دستے کی نمائندگی Green Berets of US کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں