ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 10:16 AM

printer

بھارتی فوج نے دفاعی مہارت کیلئے اختراعات کی اہم پہل کے تحت دفاعی سازو سامان کی خریداری کے آٹھویں معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

بھارتی فوج نے نئی دلّی میں حکومت کی اہم پہل دفاعی مہارت کیلئے اختراعات IDEX کے تحت دفاعی سازو سامان کی خریداری کے آٹھویں معاہدے پر دستخط کئے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوج کے نائب سربراہ جنرل این سی راجہ سبرامانی کی موجودگی میں QuNu لیبس کے ساتھQuantum Secure Key  کی جنریشن کے حصول کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ یہ معاہدہ Algorithm پر مبنی اِنکرپشن سسٹم کی جگہ لے گا اور اس سے سکیورٹی میں اضافہ ہوگا اور افرادی قوت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جاسکے گا۔

اس وقت دفاعی مہارت کیلئے اختراعات IDEX کے تحت بھارتی فوج کے کُل 74 پروجیکٹ ہیں۔ اس میں بھارتی فوج کیلئے جدید ترین حل تیار کرنے کیلئے 77 اسٹارٹ اپ کا تعاون شامل ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں