معروف بھارتی موسیقار Ricky Kej اور Anoushka Shankar کو 67 ویں گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تین بار گریمی ایوارڈ جیتنے والے Ricky Kej کو اُن کی ایلبم Break of Dawn کو Best New Age Ambient یا Chant Album کے زمرے میں چوتھی نامزدگی ملی ہے۔ معروف ستار نواز اور موسیقار Anoushka Shankar کو بھی اِسی زمرے میں اُن کی ایلبم Chapter II: How Dark It is Before Dawn کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ رادھیکا Vekaria کو Warriors of Light اور صنعکار اور موسیقار چندریکا ٹنڈن کو Triveni کیلئے اسی زمرے میں نامزدگی حاصل ہوئی ہے۔ 2025 کے گریمی ایوارڈز کی تقریب اگلے سال 2 فروری کو امریکہ کے لاس اینجلس میں منعقد کی جائے گی۔
Site Admin | November 9, 2024 9:34 PM