بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ نے کَل جموں اور اُن کُچھ اگلی چوکیوں کا دورہ کیا، جہاں پر فورس کے جانباز فوجی تعینات ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ فضائیہ کے سربراہ کا یہ دورہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر ہوا ہے۔ انہوں نے اِن مقامات پر آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات فضائیہ کے جانبازوں اور اَگنی ویروں کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران ایئر چیف مارشل نے ملک کی سکیورٹی کو درپیش تحفظ کیلئے ہروقت چوکس اور تیار رہنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ x
Site Admin | October 31, 2024 2:41 PM