August 10, 2024 9:36 PM

printer

بھارتی فضائیہ کا دستہ، ملیشیا کے Kuantan میں مشق Udara Shakti 2024 میں کامیابی کے ساتھ شرکت کرنے کے بعد آج وطن واپس آگیا

بھارتی فضائیہ کا دستہ، ملیشیا کے Kuantan میں مشق Udara Shakti 2024 میں کامیابی کے ساتھ شرکت کرنے کے بعد آج وطن واپس آگیا۔ ملیشیا کی رائل ایئر فورس کے ساتھ اشتراک میں اِس مشترکہ فوجی مشق کا اہتمام، اِس ماہ کی 5 سے 9 تاریخ تک کیا گیا تھا۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائیہ کے اِس مشق کے دوران بھارتی فضائیہ کے Su-30MKI لڑاکا طیاروں نے رائل ملیشین ایئر فورس کے Su-30MKM طیاروں کے ساتھ فضا میں کارروائی میں حصہ لیا۔ اِس مشق کا اصل مقصد دونوں ملکوں کی فضائیہ کی کارروائی کو مؤثر بنانے اور تکنیکی مہارت میں اضافے کو فروغ دینا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں