بھارتی فضائیہ کا ایک MIG-29 طیارہ آگرہ کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق جہاز کے نظام میں گڑبڑ ہونے کے بعد یہ واقعہ ایک معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا۔ پائلٹ نے جہاز سے نکلنے سے قبل اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے جہاز کو قابو میں رکھا کہ جان ومال کا کوئی نقصان نہ ہو۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی وجہ جاننے کیلئے ایک انکوائری کا حکم دیا ہے۔
Site Admin | November 4, 2024 9:34 PM