August 13, 2024 2:34 PM

printer

بھارتی فضائیہ اب تک کی سب سے بڑی کثیرسطحی فضائی مشق ’ترنگ شکتی‘ کی میزبانی کررہی ہے

بھارتیہ فضائیہ اب تک کی اپنی سب سے بڑی کثیر جہتی فضائی دفاعی مشق تَرنگ شکتی کی میزبانی کررہی ہے۔ یہ مشق تمل ناڈو کے Sulur میں جاری ہے، جس کا مقصد بھارتی فضائیہ کی فوجی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا اور بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنا ہے۔ اسٹریٹیجک نقطہ نظر سے اہم اِس مشق میں گیارہ ممالک اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ شرکت کررہے ہیں، جن میں رفال، F-18 اور یُورو فائٹر شامل ہیں۔ ترنگ شکتی مشق، اس میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ، بھارت کے دفاعی تعلقات کو بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ بھارت کی سودیسی دفاعی صلاحیت کی نمائش کے لحاظ سے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ مشق، باہمی اعتماد قائم کرنے، ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے واقفیت کے امکانات تلاش کرنے اور حصہ لینے والے ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون کیلئے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ترنگ شکتی مشق کا پہلا مرحلہ 6 اگست کو شروع ہوا ہے، جو کَل ختم ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں