چنئی میں، بھارتی فضائیہ کے 92 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات، 72 لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے شاندار مظاہرے سے شروع ہوئیں۔ 21 سال کے بعد منعقد کئے گئے اس شو سے لطف اندوز ہونے کیلئے لاکھوں شائقین Marina بیچ پر جمع ہوئے ہیں۔ اس ایئر شو میں بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے چیتک، Rafale، ڈکوٹا، ہارورڈ، MIG اور جیگوار شاندار طریقے سے اپنی طاقت اور صلاحیت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، نائب وزیر اعلیٰ Udhaya-Nidhi اسٹالن، ریاستی وزراء اور ڈیفنس فورسز کے اعلیٰ عہدیدار، اس موقع پر موجود ہیں۔ پورے شہر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اس ایئر شو کی وجہ سے چنئی ہوائی اڈے پر ہوائی خدمات اور پروازوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ x