معروف صنعت کار اور انسان دوست رتن ٹاٹا کا 86 سال کی عمر میں کَل رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ اُن کا ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا تھا اور اُن کی حالت نازک تھی۔ ٹاٹا سنز کے چیئرمین N Chandrasekaran نے ایک بیان میں اُن کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ جناب Chandrasekaran نے بتایاکہ رتن ٹاٹا کی نگرانی میں ٹاٹا گروپ نے بہتری، ایمانداری اور اختراع کے غیر متزلزل عہد کے ساتھ عالمی سطح پر بھی اپنی موجودگی میں اضافہ کیا اور ہمیشہ اپنی اخلاقی ذمہ داری کو ایمانداری کے ساتھ نبھایا۔ اُن کے اہل خانہ نے بتایاہے کہ رتن ٹاٹا کے انسانیت، سخاوت اور مقصد کے حصول کی روایت مستقبل کی نسلوں کو مسلسل تحریک دیتی رہے گی۔
مہاراشٹر سرکار نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی آخری رسومات مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔ ہمارے نامہ نگار نے رتن ٹاٹا کی زندگی اور کاموں کا جائزہ لیا ہے۔
نیویارک کی Cornell یونیورسٹی سے بیچلر آف آرکیٹیکچر کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد Ratan Naval Tata 1962 میں ٹاٹا گروپ میں شامل ہوئے تھے۔ 1975 میں انہوں نے Harvard Business اسکول سے ایڈوانس مینجمنٹ پروگرام مکمل کیا۔ رتن ٹاٹا 1991 سے 28 دسمبر 2012 تک ٹاٹا سنز کے چیئرمین رہے۔ عہدے کی اِس مدت کے دوران ٹاٹا گروپ نے کئی گنا ترقی کی۔ 2011 سے 2012 تک 100 بلین سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ رتن ٹاٹا کی قیادت کے تحت ٹاٹا موٹرس نے People’s Car Tata Nano کا آغاز کیا اور برطانیہ کی کار بنانے والی سرکردہ کمپنی Jaguar اور Land Rover کو بھی حاصل کرلیا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد جناب ٹاٹا کو ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرس، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کے چیئرمین کا اعزازی خطاب دیا گیا۔ اُن کی انسان دوستی اور سماج کی ترقی کے عزم نے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔ وہ جانوروں، بالخصوص آوارہ کتوں اور بلیوں سے بہت زیادہ اپنائیت رکھتے تھے۔ رتن ٹاٹا انڈیا کلائمیٹ Collaborative کے بانیوں میں سے تھے۔ بھارتی حکومت نے 2008 میں جناب ٹاٹا کو دوسرے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ پدم وبھوشن سے نوازا تھا۔ انہیں بھارت اور بیرون ملک کی مختلف یونیورسٹیوں سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی حاصل ہوئی ہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکڑ اور وزیراعظم نریندرمودی نے رتن ٹاٹا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہاکہ رتن ٹاٹا کے انتقال سے بھارت نے ایک عظیم شخصیت کو کھودیا ہے جنہوں نے کارپوریٹ نمو کو ملک کی تعمیر اور عمدگی کو اخلاقیات سے خوبصورتی کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہاکہ ٹاٹا بھارتی صنعت کی ایک قدآور شخصیت تھی، بھارت کو خود کفیل بنانے کیلئے ان کی خدمات بھارت اور اس سے آگے کاروباریوں کو ہمیشہ تحریک دیتی رہیں گی۔ وزیراعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاکہ رتن ٹاٹا کے انتقال سے انہیں کافی دکھ ہوا ہے۔ رتن ٹاٹا کے ساتھ اپنی بات چیت کو یاد کرتے ہوئے جناب مودی نے کہاکہ ان کا نقطہئ نظر کافی تقویت بخشنے والا تھا۔ جناب مودی نے کہاکہ ٹاٹا کے اندر بڑا خواب دیکھنے اور سماج کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔