بھارتی صنعتوں اور اسٹیل کے محکمے کے مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارا سوامی آج کرناٹک کے مانڈیا میں ایک بڑے جاب فیئر کا افتتاح کریں گے۔ سَرایم وِشویش وَریّا اسٹیڈیم میں منعقدہ اس دو روزہ تقریب میں 150 سے زیادہ کمپنیاں امیدواروں کو روز گار کے مختلف مواقع فراہم کریں گی۔ ان کمپنیوں میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا، بھارت ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ، نیشنل مِنرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جندل اسٹیل شامل ہیں۔ Mandya to India نام کے اس جاب فیئر کا مقصد مانڈیا خطے سے تین ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں جناب کمارا سوامی نے اس بات پر زور دیا کہ مانڈیا ضلع میں ہُنر کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہر سال اس کے تعلیمی اداروں سے کئی نوجوان گریجویٹ ہورہے ہیں۔ انہوں نے ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
Site Admin | October 18, 2024 9:32 AM