ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 3:28 PM

printer

بھارتی شہریوں کو ملکِ شام کا سفر کرنے سے، اُس وقت تک گریز کرنے کو کہا گیا ہے، جب تک مزید کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کر دیا جاتا۔

بھارتی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ملکِ شام کا سفر کرنے سے، اُس وقت تک گریز کریں، جب تک مزید کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کر دیا جاتا۔ یہ مشورہ اِس مغربی ایشیائی ملک میں جاری صورتحال کے پیشِ نظر دیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک ایڈوائزری میں ملکِ شام میں، موجود بھارتی افراد سے کہا ہے کہ وہ تازہ ترین جانکاری کے لیے، دمشق میں بھارتی سفارتخانے کے رابطے میں رہیں۔

سفارتخانے کا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہے۔ پلَس نو چھ، تین نو نو، تین تین آٹھ، پانچ نو سات تین اور ای-میل آئی ڈی ہے۔ hoc.damascus@mea.gov.in جو لوگ واپس آ سکتے ہیں، اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد دستیاب کمرشیل پروازوں سے واپس آجائیں۔ وہاں موجود دیگر لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے انتہائی احتیاط سے کام لیں اور اپنے رہنے کی جگہوں سے، کم سے کم باہر نکلیں۔ شام میں حکومتی افواج نے Daraa شہر پر اپنا کنٹرول کھودیا ہے۔ اسی شہر سے 2011 میں شام میں خانہ جنگی کی شروعات ہوئی تھی۔ برطانیہ میں واقع سیرین آبزرویٹو فار ہیومن رائٹس کے مطابق باغی فوجیوں نے رجدھانی دمشق سے تقریباً 100 کلو میٹر دور Daraa شہر کے 90 فیصد سے زیادہ علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں