ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 2, 2024 10:46 AM

printer

بھارتی سفارتخانے نے اسرائیل میں بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی پناہ گاہوں کے قریب رہیں۔

مغربی ایشیاء خطے میں موجودہ حالات کے تناظر میں تل ابیب میں واقع بھارتی سفارت خانے نے اسرائیل میں بھارتی شہریوں کو چوکس رہنے اور مقامی حکام کے مشورے کے مطابق حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کیلئے کہا ہے۔ سفارتخانے نے بھارتی شہریوں سے احتیاط برتنے، ملک کے اندر غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے اور حفاظتی پناہ گاہوں میں رہنے کی درخواست کی ہے۔ سفارتخانے نے کہا کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے اور تمام بھارتی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیلی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

 کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگ سفارتخانے کی 24 گھنٹے ساتوں دن کام کرنے والی ہیلپ لائن نمبر:  پلس نو سات دو  پانچ چار سات پانچ دو صفر سات ایک ایک،  پلس نوسات دو پانچ چار تین دو سات آٹھ تین نو دو اور ای- میل کونس وَن ڈاٹ تِل ابیب ایٹ دی ریٹ ایم ای اے جی او وی ڈاٹ اِن پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ سفارتخانے نے اُن بھارتی شہریوں کیلئے بھی لنک شیئر کیا ہے، جو ابھی تک اس کے ساتھ رجسٹر نہیں ہوئے ہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں