بھارتی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کل نیپال کے وزیراعظم کے۔پی۔شرما اولی سے خیر سگالی ملاقات کی۔
جناب چوہان جو زراعت کے وزیروں کی میٹنگ Bay of Bengal Initiative For Multi-Sectoral Technical and Economic Cooperation (BIMSTEC)کے لیے نیپال میں ہیں، جناب اولی سے Balluwatar میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
بھارت اور نیپال کے مابین روایتی رشتوں اور جہتوں پر بات کرتے ہوئے جناب چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ دونوں ممالک زرعی جدید کاری، غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ دو طرفہ معاہدوں اور مشترکہ ورکنگ گروپس کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے۔