ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:08 PM

printer

بھارتی ریلوے تہواروں کے بعد واپس لوٹنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے کل 164 خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا

بھارتی ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے کل 164 خصوصی ریل گاڑیاں چلائے گا۔ تہواروں کے بعد مسافروں کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایسا کیا جارہا ہے۔ ریلوے آئندہ 3 دنوں میں تقریباً 476 ریل گاڑیاں چلانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بھارتی ریلوے کے مطابق، اُس نے پچھلے 36 دنوں میں 4 ہزار 521 ریل گاڑیوں سے 65 لاکھ مسافروں کو آمد ورفت کی سہولت فراہم کی ہے۔ ریلوے کی وزارت نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے سے 6 کروڑ 85 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے بہار، مشرقی اترپردیش اور جھارکھنڈ کا سفر کیا ہے۔ ریلوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے کہا ہے کہ ریلوے نے اِس ماہ کی 4 تاریخ کو صرف ایک دن میں 3 کروڑ سے زیادہ مسافروں کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کرنے کا سنگ میل بھی حاصل کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں