ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 9:46 AM

printer

بھارتی ریلویز نے گزشتہ 36 دنوں کے دوران چار ہزار 521 خصوصی ٹرینیں چلاکر 65 لاکھ مسافروں کے سفر میں سہولت فراہم کی ہے۔

بھارتی ریلویز نے گزشتہ 36 دنوں کے دوران چار ہزار 521 خصوصی ٹرینیں چلاکر 65 لاکھ مسافروں کے سفر میں سہولت فراہم کی ہے۔بھارتی ریلویز نے 4 نومبر 2024کو 120 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفر میں سہولت فراہم کی۔ ایک روز میں سفر کرنے والے مسافروں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ مغربی ریلویز کے ذریعے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق 20 لاکھ سے زیادہ ریزرو اور 100 لاکھ سے زیادہ غیر ریزو مسافروں نے پیر کے روز ریل سروس کا استعمال کیا۔ مسافروں کی یہ تعداد اس سال سب سے زیادہ رہی۔ قابل ذکر ہے کہ بھارتی ریلویز نے پہلی اکتوبر سے 30 نومبر کے دوران 7 ہزار 600 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلارہا ہے۔ تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی بھیڑ پرقابو پانے کیلئے پچھلے سال چلائی گئی خصوصی ٹرینوں کے مقابلے یہ تقریباً 73 فیصد زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں