October 18, 2024 9:42 AM

printer

بھارتی ریلویز نے پیشگی ٹکٹ بُکنگ کی مدت 120 سے کم کرکے 60 دن کردی ہے

بھارتی ریلویز نے پیشگی ٹکٹ بُکنگ کی مدت کم کرکے آدھی کردی ہے۔ ریلویز نے ایک بیان میں کہاہے کہ مسافر اب 60 دن پہلے ٹرین کے ٹکٹ بُک کراسکیں گے جبکہ پہلے یہ مدت 120 دن تھی۔

اِس تبدیلی کا اطلاق اگلے مہینے کی پہلی تاریخ سے ہوگا۔ 31 اکتوبر تک مسافروں کیلئے اپنے سفر سے 120 دن پہلے ٹکٹ بُک کرانے کی سہولت دستیاب رہے گی۔ ریلویز نے کہاہے کہ تاج ایکسپریس اور گومتی ایکسپریس جیسی دن میں چلنے والی بعض ایکسپریس ریل گاڑیوں کے معاملے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، جہاں پہلے ہی پیشگی ریزرویشن کی مدت کم ہے۔ البتہ غیرملکی سیاحوں کیلئے ایڈوانس بُکنگ کیلئے وقت کی حد 365 دن کی سطح پر برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں