شدید طوفان DANA کے پیش نظر جس کے اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔ 24 گھنٹے کام کرنے والے9، War Rooms قائم کیے گئے ہیں تاکہ مشرقی ساحل پر ریڈ الرٹ کے تناظر میں ریل خدمات کو فوری طور پر بحال کیا جا سکے۔
اس سلسلے میں، فیصلہ متعلقہ زونل ریلویز کے ذریعے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کی قیادت میں ایک میٹنگ میں کیا گیا، جس میں ایسٹ کوسٹ ریلوے اور ساؤتھ ایسٹرن ریلوے بھی شامل تھے۔
وزیر موصوف نے اس سلسلے میں تیاریوں کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔ انھوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مسافروں کو کم سے کم پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے، نہایت احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا۔