پریاگ راج میں مہاکمبھ 2025 کے آغاز میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں عقیدت مندوں کو شہر پہنچانے کیلئے آمد و رفت کے مختلف ذرائع کا انتظام کیا گیا ہے۔
بھارتی ریلوے نے لاکھوں عقیدتمندوں کے پریاگ راج آنے اور جانے کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ امرت اسنان کے موقع پر عقیدتمندوں کی بڑی تعداد کے پیشِ نظر ریلویز 10 ہزار سے زیادہ ٹرینیں چلا رہی ہے، جن میں 3 ہزار 300 خصوصی ٹرینیں بھی شامل ہیں۔ عقیدتمندوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے، اترپردیش ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن بھی سات ہزار سے زیادہ بسیں چلا رہی ہے، جن میں میلے تک لے جانے کیلئے مخصوص 350 شٹل بسیں بھی ہیں۔ وہیں مہاکمبھ کے عرصے کے دوران ایئرلائنس نے بھی پریاگ راج کیلئے پروازیں بڑھا دی ہیں اور اسے نئے شہروں سے جوڑا ہے۔ راست پروازوں کے شروع ہونے کے بعد پریاگ راج مہا کمبھ کے دوران ملک کے 25 بڑے شہروں سے سیدھے طور پر جڑ جائے گا۔