بھارتی ریلویز تقریباً 25 خصوصی ٹرینیں چلا رہی ہے جو بنیادی طور پر آج سے دلی اور NCR سے ملک کے مختلف حصوں کے لیے چلیں گی۔ اِن میں Saharsa، وارانسی، ایودھیا، لکھنؤ، پٹنہ، مظفرپور، گورکھپور، پریاگ راج، دربھنگہ، اندور اور ترو اننتا پورم کو جانے والی خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔
ریلویز کے مطابق ریلویز اس مہینے کی دو سے آٹھ تاریخ تک 145 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے، تاکہ چھٹ پوجا کے دوران بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ ریلوے روزانہ دو لاکھ اضافی مسافروں کے آنے جانے میں بھی سہولت پیدا کر رہا ہے تاکہ اِن تہواروں کے موقع پر لاکھوں عقیدتمندوں کے لیے بلارکاوٹ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے بورڈ کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ ریلوے تہوار کے دوران ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو لے جانے کے لیے تیار ہے۔