بھارتی ریلویز تہواروں کے پیشِ نظر آج سے دلیNCR سے ملک کے مختلف حصوں میں 22 خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔ اِن میں سہرسہ، جے نگر، پٹنہ، مظفر پور، گورکھپور، دربھنگہ، سکندرآباد اور مالدہ ٹاؤن کو جانے والی خصوصی ٹرینیں شامل ہیں۔ ریلویز کے مطابق، چھٹ پوجا کے دوران بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اِس مہینے کی 2 سے 8 تاریخ تک 145 اضافی خصوصی ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
ریلوے تہوار سیزن کے دوران لاکھوں عقیدتمندوں کے لیے بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ دو لاکھ اضافی مسافروں کے آنے جانے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
بھارتی ریلویز تہوار سیزن کے پیش نظر پچھلے مہینے کی پہلی تاریخ سے اس مہینے کی 30 تاریخ تک مسافروں کی بھیڑ بھاڑ میں خاطر خواہ اضافے سے نمٹنے کے لیے تقریباً سات ہزار خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔